Nov ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب، قطیف میں شیخ باقر النمر کی حمایت میں عوامی مظاہرہ

سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے عوام نے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔

قطیف نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے عوام نے العوامیہ میں جلوس نکال کر ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر کے خلاف عدالتی فیصلے کو مسترد کیا ۔ مظاہرین نے شیخ باقر نمر اور دوسرے سیاسی قیدیوں کے خلاف سنائے جانے والے عدالتی فیصلوں کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق قطیف شہر کے باشندوں نے جمعرات کی رات نکالے جانے والے جلوس میں شرکت کی اور قطیف کے قیدیوں کو سزائے موت دیئے جانے پر مبنی دھکمیوں کو مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شیخ باقر نمر کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے سعودی عرب کے بادشاہ کے دستخط ضروری ہیں.

سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے قطیف میں فروری دو ہزار گیارہ میں حکومت مخالف اعتراضات کے بعد جولائی دو ہزار بارہ میں ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر کو گرفتاری کیا گیا تھا۔

ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر نے ہمیشہ سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کی بیداری اور ان کے حقوق کی بازیابی کے لئے بہت زیادہ کوشش کی۔ اسی وجہ سے آل سعود حکومت نے ان کے ساتھ سخت رویہ اپنا رکھا ہے۔

ٹیگس