Feb ۲۷, ۲۰۲۶ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران امریکہ مذاکرات کا تیسرا دور: ایران نے واضح انداز میں اپنے مطالبات پیش کیے

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کی شام اختتام پذیر ہوگیا جس میں ایران نے واضح انداز میں اپنے مطالبات پیش کیے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور 26 فروری جمعرات کی صبح شروع ہوا اور شام تک دو مرحلوں میں اختتام پذیر ہوگیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران امریکہ بالواسطہ ایٹمی مذاکرات کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بعض شعبوں میں مفاہمت کے قریب ہوئے ہیں جبکہ بعض معاملات میں بدستور اختلافات باقی ہیں۔

سید عباس عراقچی نے صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات کا یہ دور اب تک کا سنجیدہ ترین اور طویل ترین دور تھا۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی ٹیموں کے درمیان پیر سے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگا۔

وزیر خارجہ نے مذاکرات میں آئی اے ای اے کے سربراہ کی موجودگی کو تکنیکی موضوعات کے لحاظ سے مناسب قرار دیا۔

سید عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ ہم نے بات چیت کے دوران (ایران پر عائد) پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں واضح انداز اور الفاظ میں اپنے مطالبات پیش کیے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے بتایا کہ دارالحکومتوں میں مشوروں کی ضرورت ہے اور اس کے بعد مذاکرات کا چوتھا دور آئندہ ہفتے منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریق پہلے سے زیادہ سنجیدہ تھے۔

 

ٹیگس