Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل
    لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل

لبنان کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مسجد الاقصی پر اسرائیلی جھنڈا لہرانے نہیں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے ریاض میں عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر کہا کہ دہشت گردی کی لعنت بالخصوص اسرائیلی حکومت کی منظم اور حکومتی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عرب ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے-

جبران باسیل نے کہا کہ لبنان، تمام فلسطینی مہاجرین اور پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی اور جن ملکوں میں وہ سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں انھیں ملکوں میں ان کے لئے متبادل وطن بنانے کی سازش کا سلسلہ ختم کئے جانے پر تاکید کرتا ہے- لبنان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم نصب کئے جانے کے لئے نیویارک میں تمام ممالک کے ڈٹ جانے کو اتحاد کا ایک کامیاب نمونہ قرار دیا اور کہا کہ آج بھی ہمیں اپنے اتحاد سے مسجد الاقصی پر اسرائیلی پرچم کی تنصیب روک دینا چاہئے اور عرب ممالک میں دہشت گردی کا زہر نہیں پھیلنے دینا چاہئے-

لبنان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہئے - جبران باسیل نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم فلسطینیوں میں خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کی امید پیدا کریں نہ کہ انھیں ایک تاریک سیاسی افق کے مقابلے میں مایوسی اور تشدد میں تنہا چھوڑ دیں-

ٹیگس