یرموک پناہ گزیں کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
-
یرموک پناہ گزیں کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے میں واقع یرموک پناہ گزیں کیمپ پر جبھۃ النصرہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہو گیا ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جبھۃ النصرہ کے بعض دہشت گرد ایک سرنگ کھود کر فلسطینیوں کے پناہ گزیں کیمپ یرموک تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن شام کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے آپریشن کر کے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔ اس آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
تکفیری دہشت گرد عناصر یرموک پناہ گزیں کیمپ میں داخل ہو کر دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن شام کی فوج اور عوامی رضا فورس کے اہلکاروں کی ہوشیاری کی بنا پر ان کو پسپائی اختیار کرنا پڑا۔ اس جھڑپ میں متعدد تکفیری دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔