Nov ۱۵, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • لیبیا میں داعش کا سرغنہ ہلاک
    لیبیا میں داعش کا سرغنہ ہلاک

امریکی وزارت دفاع نے لیبیا میں داعش کے سرغنہ کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا میں داعش کا سرغنہ ابو نبیل جمعہ کی رات امریکہ کے ہوائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لیبیا میں داعش کے سرغنہ کی ہلاکت سے یہ گروہ انتہائی کمزور ہو جائے گا، کہا کہ اس سے لیبیا میں افرادی قوت حاصل کرنے کی داعش کی صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہو گی۔

دوسری جانب دہشت گرد گروہ داعش نے جمعہ کو ایک بار پھر لیبیا کے جنوب مشرقی شہر سرت کے باشندوں کو وسیع پیمانے پر قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کہ لیبیا کے حکام نے بارہا عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ لیبیا پر ہتھیاروں کی خریداری پر عائد پابندی ختم کر کے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے میں اس ملک کی مدد کرے۔

ٹیگس