Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے سیکریٹری شیخ علی سلمان
    بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے سیکریٹری شیخ علی سلمان

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے سیکریٹری کے فوری طور پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بحرین کے ٹی وی لولو کی ویب سائٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کے دن ایک بیان میں آل خلیفہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ علی سلمان کو فورا اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے اور ان کے خلاف کئے گئے فیصلوں کو کالعدم قراردیا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ شیخ علی سلمان کو حق اظہار رائے کا استعمال کرنے پر غیر منصفانہ طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی اس تنظیم نے اپنے بیان میں آل خلیفہ کے حکام بالخصوص بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے آزای اظہار رائے کے حق کا احترام کریں اور ایسے قوانین کو ختم کردیں جن میں آزادی اظہار رائے کے حق کو جرم قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف کام کرنے والے ورکنگ گروپ نے بھی بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے سیکریٹری شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان کی گرفتاری انسانی حقوق کے عالمی منشور اور شہری و سماجی حقوق کے کنونشنوں کے برخلاف ہے۔ شیخ علی سلمان کو انتیس دسمبر دوہزار چودہ کو گرفتار کیا گیا تھا وہ اس وقت سے آل خلیفہ کی جیل میں ہیں۔ آل خلیفہ نے ان پر الزام لگا یا ہے کہ وہ حکومت گرانے کی کوشش کررہے تھے۔

ٹیگس