داعش کے ذریعے تیل کی چوری میں اضافہ
Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
-
داعش کے ذریعے تیل کی چوری میں اضافہ
داعش کے ذریعے تیل کی چوری اور اس کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ایتار تاس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار ایلیا روگاچیف نے بتایا ہے کہ داعش کے ذریعے تیل کی چوری اور اس کی فروخت بڑھ گئی ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال داعش کے ذریعے تیل کی چوری اور فروخت کی سطح، روزانہ تیس ہزار بیرل تھی جس میں اس سال کافی اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت داعش گروہ روزانہ چالیس سے پچاس ہزار بیرل تیل چوری کرکے بیچتا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ تیل کی چوری اور اس کی فروخت داعش کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
داعش کے ذریعے تیل کی چوری اور اس کی فروخت میں ایسی حالت میں اضافہ ہوا ہے کہ اقوام متحدہ نے قرار داد نمبر اکّیس ننانوے کے ذریعے داعش سے تیل کی خریداری پر پابندی کا اعلان کررکھا ہے۔