شامی فوج کی کارروائی، کئی علاقے آزاد کرالئے گئے
-
شامی فوج کی کارروائی، کئی علاقے آزاد کرالئے گئے
شام میں فصائیہ نے سات صوبوں میں دہشت گردوں کے چارسو پچاس سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی فوج کے ترجمان بریگیڈیر علی میہوب نے کہا ہے کہ شامی فضائیہ نے پندرہ نومبر سے دمشق، حمص، حما، ادلب، حلب، دیرالزور اور لاذقیہ صوبوں میں دہشت گردوں کے چارسو پچاس سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ادھر شام کی زمینی فوج نے روسی فضائیہ کی مدد سے، جو شامی حکومت کی درخواست پر گزشتہ تیس ستمبر سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، شام کے مختلف علاقوں میں نمایاں پیش قدمی کی ہے۔
شامی فوج کے ترجمان نے کہا کہ روسی فوج کی ہوائی کارروائی دہشت گرد گردہوں کو کمزور کرنے میں مؤثر واقع ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی فضائیہ کی کارروائی کے مؤثر ہونے کے بہت سے ثبوت و شواہد ہیں۔
شامی فوجی کے ترجمان علی میہوب نے کہا کہ شام میں روسی فضائیہ نے دہشت گردوں پر کاری ضربیں لگائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شامی فوج صوبہ حمص کے صدر مقام مہین کی جانب مسلسل پشقدمی کر رہی ہے اور اس نے مہین شہر کے متعدد نواحی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شامی فوج نے مہین کی جانب پشقدمی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔