Nov ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • افغانستان: ڈاکٹروں کی عالمی تنطیم کے اسپتال پر حملے کا امریکی اعتراف
    افغانستان: ڈاکٹروں کی عالمی تنطیم کے اسپتال پر حملے کا امریکی اعتراف

امریکی فوج کے کمانڈر نے قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنطیم کے اسپتال پر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کو ایک غلطی قرار دیا ہے۔

امریکی فوج کے کمانڈر نے قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنطیم کے اسپتال پر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کو ایک غلطی قرار دیا ہے۔

افغانستان میں نیٹو کے امریکی سربراہ جنرل جان کیمپبل نے قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی نتظیم کے اسپتال پر امریکی طیاروں کی بمباری کے بارے میں رپورٹ وزارت دفاع کو پیش کردی ہے۔

اس رپورٹ میں تحقیقاتی نتائج کی تفیصلات بیان کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ امریکی فوجیوں کی سلامتی کے حوالے سے خفیہ سمجھی جانے والی معلومات کو حذف کرنے کے بعد عوام کے لئے جاری کردی جائے گی۔ امریکی فوج کے سربراہ جنرل کیمپبل نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اسپتال پر امریکی لڑاکا طیاروں کا حملہ غلطی سے کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر وں کی عالمی تنظیم ایم ایس ایف نے قندوز کے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی عالمی تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اسپتال پر امریکی طیاروں کی بمباری میں درجنوں مریض، ڈاکٹر اور نرسیں ہلاک ہوگئی تھیں۔

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے قندوز میں اس تنطیم کے اسپتال کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا تھا۔

ٹیگس