Dec ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی حملے بدستور جاری ہیں
    یمن پر سعودی حملے بدستور جاری ہیں

یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملے بدستور جاری ہیں-

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح طیاروں نے شمالی یمن میں صوبہ صعدہ کے علاقے التضح میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید ہوگئے- اس حملے میں چار بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی بھی ہوگئے-

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے النھدین، المحاقرہ اور غمر نامی علاقوں نیز کھلان فوجی اڈے پر بھی بمباری کی ہے- اسی طرح سعودی جارح طیاروں نے صوبہ صعدہ میں غذائی اشیاء کی ترسیل روکنے کے لئے، غذائی اشیاء کے حامل ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے کہ جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد ٹرک تباہ ہوگئے-

صوبہ حجہ میں بھی سعودی جارح طیاروں نے حرض ٹاؤن اور مرض ٹاؤن میں پر بھی بمباری کی ہے- صوبہ مارب کے شہر صرواح کے بھی مختلف علاقوں پر ہوائی حملے کئے گئے ہیں- صوبہ البیضاء کے آل دبش نامی علاقے پر بھی جارحین کے لڑاکا طیاروں کے حملے کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید ہوگئے-

دوسری طرف یمنی فوج نے بھی صوبہ تعز کے القحف اور الرامہ نامی علاقوں میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-

ٹیگس