نائیجیریا، مظاہرین پر پولیس کا تشدد
Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
نائیجیریا کی پولیس نے بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور آیت اللہ الزکزاکی کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پرامن مظاہرین پر اندھا دہند فائرنگ کرکے تین شیعہ مسلمانوں کو شہید اور کئی افراد کو شدید زخمی کردیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شہر کادونا میں ہونے والے مظاہروں کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے نائیجیریا کے مختلف شہروں میں اس ملک کی فوج کے ہاتھوں اہل تشیع کے اس قتل عام کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔
مظاہرین نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزاکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نائیجیریا کی فوج نے اتوار کے دن آیت اللہ ابراہیم الزکزاکی کے گھر پر حملہ کرکے نہ صرف ان کو گرفتار کیا ہے بلکہ اس کاروائی کے دوران کئی بے گناہ افراد کو قتل اور زخمی کیا ہے۔