Dec ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • عراقی پارلیمنٹ کے سلامتی اور دفاعی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی
    عراقی پارلیمنٹ کے سلامتی اور دفاعی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی

عراقی پارلیمنٹ کے سلامتی اور دفاعی کمیشن کے سربراہ نے امریکی وزیر دفاع کے دورہ بغداد پر تنقید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حاکم الزاملی نے ایک بیان میں ایشٹن کارٹر کے دورہ بغداد پر تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن پر دہشت گرد گروہ داعش کی مدد کرنے کا الزام لگایا۔

حاکم الزاملی نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے طویل ہونے کا اصلی سبب ہے، اس بات پر زور دیا کہ بہت سے ثبوت و شواہد سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ داعش کی حمایت کر رہا ہے اور واشنگٹن عراق کو تقسیم کرنے، صیہونی حکومت کی سلامتی کے تحفظ اور علاقے میں امریکہ کے استعماری منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے داعش کے ساتھ جنگ کو طول دینا چاہتا ہے۔

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر بدھ کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے ہیں۔ میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کا دورہ بغداد عراق کو سعودی عرب کی سرکردگی میں دہشت گردی کے خلاف اسلامی ملکوں کے نام نہاد اتحاد میں شامل ہونے کی ترغیب دلانے کے مقصد سے انجام پایا ہے۔ عراقی حکومت نے اس طرح کے کسی بھی اتحاد کی مخالفت کی ہے۔

ٹیگس