Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • افغان فوج نے طالبان کو خانی شین علاقے سے پیچھے دھکیل دیا
    افغان فوج نے طالبان کو خانی شین علاقے سے پیچھے دھکیل دیا

افغان سیکورٹی فورس نے شدید لڑائی کے بعد طالبان کے دہشت گردوں کو خانی شین ضلعے سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

افغانستان کے نائب وزیر داخلہ ایوب سالنگی نے کہا ہے کہ ملک کے سیکورٹی اداروں نے جمعے کو صوبہ ہلمند کے خانی شین ضلع پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی فورس کے جوان شہر میں گشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان سیکورٹی فورس کی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ ہلمند کو طالبان کا مضبوط روایتی گڑھ تصور کیا جاتا ہے اور یہاں بڑے پیمانے میں افیون کی کاشت بھی کی جاتی ہے۔ ہلمندمیں پچھلے چند مہینے کے دوران افغانستان سیکورٹی فورس اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبری ملتی رہی ہیں۔

ٹیگس