Dec ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • شام کی افواج کا ترکی کی سرحد کے قریب داعش کے متعدد ٹھکانوں پر کنٹرول
    شام کی افواج کا ترکی کی سرحد کے قریب داعش کے متعدد ٹھکانوں پر کنٹرول

شام کی افواج نے ترکی کی سرحد کے قریب داعش کے متعدد ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

ایک روسی خبررساں ایجنسی نے شام کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے ترکی کی سرحد کے قریب ایک بڑے آپریشن میں داعش کے کئی مراکز پر قبضہ کرلیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق شام کی افواج نے اسی طرح ترکی کی سرحد کے قریب عطیرہ اور جبل الاسود نامی دو دیہی علاقے بھی داعش سے آزاد کرا لئے ہیں۔

شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اس مشترکہ آپریشن میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے اور بہت سے ترکی بھاگ گئے۔

شامی افواج نےاس راستے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جس سے داعش کے دہشت گرد ترکی سے جنگی وسائل اور سازوسامان شام منتقل کرنے کے لئے کام لیتے تھے۔

ایک اور رپورٹ یہ ہے کہ شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے شمال مغربی شام کے علاقے لاذقیہ میں ، دو اہم علاقوں کو دہشت گردو ں سے آزاد کرا لیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ لاذقیہ میں دہشت گردوں کے خلاف شامی افواج کا آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ٹیگس