Dec ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • شام کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت
    شام کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت

شام کے صدر کی سیاسی امور کی مشیر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بثینہ شعبان نے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے شامی حکومت کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دمشق ان مذاکرات میں تیز پیشرفت کے لیے ضروری تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ شامی حکومت، شام میں امن کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی روڈ میپ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتی ہے۔

شامی حکومت کی مشیر نے کہا کہ دمشق ان قراردادوں کو قبول کرتا ہے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام اور انتخابات کے انعقاد کے لیے ان کی حمایت کرتا ہے۔

انھوں نے اسی طرح شام میں روس کی فوجی موجودگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گردوں کے خلاف روس کی کامیابیوں کے باعث شامی حکومت کے خلاف مغرب نے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کی ہے۔

انھوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ شام کی سرزمین پر روس کی فوجی موجودگی بحران شام کے حل میں بہت زیادہ مدد دے سکتی ہے۔

ٹیگس