Dec ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • شام کے متعدد اہم اور اسٹریٹیجک علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
    شام کے متعدد اہم اور اسٹریٹیجک علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شامی فوج نے ملک کے متعدد اہم اور اسٹریٹیجک علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے مغربی صوبے حمص کی نواحی پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مہین شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑا لیا۔ شامی فوج نےشمالی مشرقی درعا کے شہر شیخ مسکین پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے پیشقدمی کرتے ہوئے درعا دمشق شاہراہ کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ یہ شاہراہ دہشت گردوں کی رفت و آمد کے لیے انتہائی اہم اور حیاتی تصور کی جاتی ہے۔

درعا صوبے کے نواحی علاقے میں واقع تل الھش نامی وادی پر بھی شامی فوج کا قبضہ ہو گیا ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ حمص کے نواح میں واقع اسٹریٹیجک پہاڑیوں، مہین الکبیر، مہین الصغیر کے علاوہ الحدث اور حوارین نامی دیہات بھی پوری طرح سے شامی فوج کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔ شامی فوج نے شمالی لاذقیہ کے نواحی علاقے برج القصب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ ان کارروائیوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگس