Jan ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • افغانستان: امریکا کے ڈرون حملے میں پانچ عام شہری جاں بحق

افغانستان میں امریکا کے تازہ ڈرون حملے میں کم سے کم پانچ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

ہمارے نمائندے نے افغان ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے ڈرون طیاروں نے پیر کو صوبہ کنڑ کے علاقے شیگل پر بمباری کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا کے اس ڈرون حملے میں کم سے کم پانچ عام شہری مارے گئے۔ گزشتہ ہفتے بھی امریکا کے ڈرون طیاروں نے افغانستان کے علاقے علی شنگ پر حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو جاں بحق اور زخمی کر دیا تھا۔

افغانستان میں عام شہریوں پر امریکا کے ڈرون حملوں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر سارا مارگون نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے علاقے قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اسپتال پرامریکا کے فضائی حملے کی تحقیقات ضروری ہیں کیونکہ عراق اورافغانستان میں جنگی جرائم کے تعلق سے امریکی فوج کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ تین اکتوبر کی رات کو قندوز میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اسپتال پر امریکا کے فضائی حملے میں کم سے کم تیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس