Jan ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • معروف مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔
    معروف مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔

سعودی عرب میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کا سر قلم کئے جانے کے خلاف بحرینی شہریوں نے ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے ہاتھوں معروف مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔ بحرینی عوام نے آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کرنے سے متعلق سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔ بحرینی عوام نے سعودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے دھمکی دی ہے کہ آیت اللہ شیخ النمر کی شہادت اور اس سلسلے میں سعودی حکومت کے اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی دھمکیوں کے باوجود سعودی عرب میں آیت اللہ شیخ باقر النمر کو شہید کئے جانے کے حوالے سے سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے وحشیانہ اقدام کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس