Jan ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے بکیل المیر نامی علاقے پر بمباری کر کے اس ملک کے تین عام شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔
    سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے بکیل المیر نامی علاقے پر بمباری کر کے اس ملک کے تین عام شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

یمن پر سعودی عرب کی بمباری میں تین عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے دن مغربی یمن میں واقع صوبہ حجہ کے بکیل المیر نامی علاقے پر بمباری کر کے اس ملک کے تین عام شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ حجہ میں پیشقدمی کی کوشش کرنے والے سعودی عرب کے پٹھوؤں کے مقابلے میں استقامت کی اور ان کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

یمن سے ملنے والی ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے تجویز پیش کی ہے کہ یمن کے امن مذاکرات رواں مہینے کے وسط میں جنیوا میں کئے جائیں۔ شیخ احمد نے ان مذاکرات کو ایک انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات اقوام متحدہ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

ٹیگس