Jan ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • جنوبی یمن میں واقع صوبہ اب کے مجزب علاقے کو بھی سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے دو مرتبہ اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔
    جنوبی یمن میں واقع صوبہ اب کے مجزب علاقے کو بھی سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے دو مرتبہ اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں کے عوام پر بمباری کی ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کی سرزمین میں اپنے مظالم و جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی یمن میں واقع صوبہ صعدہ کے باقم شہر کے مرع علاقے کو تین بار اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ صوبہ صعدہ میں واقع الجمہوری چھاؤنی پر سعودی لڑاکا طیاروں نے دو بار کی بمباری کی جس کے نتیجے میں دو نہتے یمنی شہری شہید ہوگئے۔

سعودی عرب نے رازح شہر کے بنلقم علاقے پر بھی بمباری اور منبہ سٹی پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کی وجہ سے یمنی شہریوں کے رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صنعا میں ذہبان پہاڑیوں، نہم سٹی، نہدین پہاڑوں اور یحیص نامی علاقے پر بھی وسیع پیمانے پر حملے کئے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن میں واقع صوبہ الحدیدہ کے شہر کدن میں ہائل سعید فارم پر بمباری کے علاوہ الجبانہ فوجی چھاؤنی پر تین مرتبہ جبکہ یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے علاقے الحریر پر دو مرتبہ بمباری کی۔ جنوبی یمن میں واقع صوبہ اب کے مجزب علاقے کو بھی سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے دو مرتبہ اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔

ٹیگس