Jan ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • مشرقی افغانستان میں داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک

مشرقی افغانستان میں درجنوں داعشی ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان محمد راد منش نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ ننگر ہار میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں اور افغان فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم پچاس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز جلال آباد میں قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات میں داعش کی مکمل نابودی کا عزم ظاہر کیا تھا۔

صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ ملکی فوج اور سیکورٹی ادارے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک داعش کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند ماہ کے دوران افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے۔

ٹیگس