Jan ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب: شاہی خاندان پر تنقید کرنے والے بلاگر کی بہن کی گرفتاری

سعودی سیکورٹی فورس نے شاہی خاندان پر تنقید کرنے والے بلاگر کی بہن کو بھی گرفتار کر لیا۔

رپورٹوں کے مطابق سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کے دن رائف بدوی کی بہن سمر بدوی کو اپنے شوہر ولید ابوالخیر علی کے ٹویئٹ پیج کو چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

اپنے سالے رائف بدوی کی حمایت کرنے والے ابوالخیر علی کو سن دو ہزار چودہ میں بادشاہ کی توہین کرنے کے جرم میں پندرہ سال قید کی ‎سزا سنائی گئی تھی۔

سمر بدوی کے بھائی رائف بدوی کو بھی سن دو ہزار چودہ میں انٹرنیٹ سائٹ چلانے کے الزام میں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ سمر بدوی کو اس کی دو سالہ بیٹی کے ہمراہ جدہ سے گرفتار اور بعد ازاں ظہران جیل منتقل کر دیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سمر بدوی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال کی نشانی قرار دیا ہے۔

عالمی ادارے، اس سے پہلے بھی کئی بار سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بابت خبردار کرتے ہوئے، حکومت پر تنقید کرنے والے بلاگروں کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

ٹیگس