Jan ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • ترکی: صوبہ دیار بکر میں بم دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

ترکی کے صوبہ دیار بکر میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق ترک حکام نے جمعرات کو بتایا کہ صوبہ دیار بکر کے شہر چنار میں ایک پولیس اسٹیشن کے نزدیک ایک کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہوگئے۔

ترکی کے حکام کے مطابق بم دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس اسٹیشن کے پاس واقع ایک عمارت پوری طرح تباہ ہوگئی۔

ترک حکام نے پی کے کے، کو اس بم دھماکے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ٹیگس