Jan ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی شاہ سلمان کی حالت نازک

ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے اسّی سالہ بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کی جسمانی اور نفسیاتی حالت خاصی بگڑ چکی ہے اور وہ اب بولنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے۔

بتایا جاتا ہے کہ سعودی بادشاہ کو شاہی محل کے ایک کمرے میں ڈاکٹروں کی انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

گذشتہ برس اکتوبر میں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان بن عبد العزیز، الزائمر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور حکومتی امور ان کے جانشین چلا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حکومتی عہدوں پرشاہ سلمان کے ذریعے لوگوں کی متنازعہ تقرری اور تبدیلی، یمنی عوام پر بھاری اخراجات والی جنگ مسلط کرنے اور ممتاز عالم دین آیت اللہ باقر النمر کو موت کی سزا دینے کے فیصلوں کی وجہ سے سعودی بادشاہ سے خود آل سعود خاندان کے بہت سے شہزادے اور سعودی عوام کا ایک بڑا طبقہ بہت زیادہ ناراض ہے۔

ٹیگس