شام: دیرالزور میں داعش کے ہاتھوں سیکڑوں عام شہریوں کا قتل عام
Jan ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
دہشت گرد گروہ داعش نے شام میں اپنے انسانیت سوز جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دیرالزور کے علاقے میں سیکڑوں عام شہریوں کا قتل عام کر دیا۔
شام میں دہشت گردوں کی مسلسل ذلت آمیز شکست اور داعش کے بیشتر عناصر کے فرار کر جانے کے موقع پر داعش کے عناصر نے اپنی ناکامیوں کی تلافی کے لئے صوبہ دیرالزور کے گاؤں البغیلیہ میں تین سو عام شہریوں کا قتل عام کر دیا جن میں بیشتر خواتین، سن رسیدہ افراد اور بچے شامل ہیں۔
اس درمیان اقوام متحدہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دیرالزور شہر میں دو لاکھ افراد غذائی اشیا سے محروم ہیں، کہا کہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس شہر میں جو داعش کے قبضے میں ہے اب تک دسیوں افراد بھوک سے اپنی جان دے چکے ہیں۔