عمان کی جانب سے ایران کے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیرمقدم
Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
عمان نے ایران کے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے اور اس پر عائد پابندیاں ختم ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عمان کی حکومت نے ایران کے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے اور اس پر عائد پابندیاں ختم ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عمان پہلا عرب ملک ہے کہ جس نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اس سے قبل برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس، امریکہ، چین، پاکستان اور بہت سے دیگر ممالک نے ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے اور مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیرمقدم کیا تھا۔
پابندیوں کے خاتمے پر دنیا کے بہت سے ممالک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔