افغانستان: طالبان کا صوبہ غزنی میں سیکورٹی فورس پر حملے کا دعوی
Jan ۲۳, ۲۰۱۶ ۲۱:۳۲ Asia/Tehran
افغان طالبان نے صوبہ غزنی میں سیکورٹی فورس پر حملے کا دعوی کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے دعوی کیا ہے کہ صوبہ غزنی کے شہر شلگر کے قریب افغان سیکورٹی فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں دوسیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ صوبہ بدخشاں میں افغان فوج کا ایک ٹینک اور دوگاڑیاں تباہ کردی گئیں۔طالبان کے ترجمان کے دعوی کیا کہ اس حملے میں دس فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع سے طالبان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب بدخشاں کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورس کے جوانوں نے تگاب شہر کو طالبان کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔