Jan ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سعودی عرب اور بحرین پر تنقید

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب اور بحرین کے تشدد آمیز ‍ اور عوام کی سرکوبی کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل سلیل شیٹھی نے علاقے کے بعض ملکوں میں انسانی حقوق کی پامالی کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین دہشت گردی کے بہانے سیاسی مخالفین کو کچل رہے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشل کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آج دہشت گردی کے خلاف جنگ کا معاملہ انسانی حقوق کی پامالی کا باعث بن چکا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ دنیا نے سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں ان لوگوں کو بارہا ایذائیں دئے جانے کا مشاہدہ کیا ہے کہ جو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات نےانسانی حقوق کے احترام کا شیرازہ پوری طرح بکھیر کر رکھ دیا ہے - ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل سلیل شیٹھی نے دنیا کی بڑی طاقتوں سے کہا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی کی بنا پر ان ملکوں سے جواب طلب کریں۔

ٹیگس