شام: حمص میں دہشت گردانہ کارروائیاں، درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی
Jan ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
شام کے وسطی صوبے حمص کے علاقے الزہرا میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں کم سے کم بائیس افراد جاں بحق ہو گئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ صوبہ حمص کے شیعہ آبادی والے علاقے الزہرا میں دہشت گردوں نے ایک مقام پر کار بم کا دھماکہ جبکہ دوسری جگہ بم کا دھماکہ کر کے کم سے کم بائیس بے گناہ عام شہریوں کو جاں بحق اور ایک سو سے زائد کو زخمی کر دیا -
حمص کے اطراف کے علاقوں میں زیادہ ترشیعہ آبادی ہے جن کو دہشت گرد عناصر اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ شام کے مختلف علاقوں میں د ہشت گردوں کے خلاف فوج کی زبردست کامیابیوں اور دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملوں کے بعد اب دہشت گرد عناصر نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عام شہریوں پر اپنے حملے ایک بار پھر تیز کردئے ہیں۔