مغربی شام میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت
Jan ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
شامی فوج نے حماہ کے شمال مشرقی مضافات میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے حلب کے مشرق میں واقع عفش کے علاقے کو آزاد کرا لیا۔
شام کی فضائیہ نے بھی حمص، حماہ، حلب اور ادلب کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے انھیں بھاری نقصان پہنچایا۔
شامی فوج نے شمالی حمص کے مضافاتی علاقوں خاص طور سے ام شرشوح میں جبہۃ النصرہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔
حمص کے مشرقی اور جنوب مشرقی مضافاتی علاقوں منجملہ تدمر اور قریتین میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ان کی درجنوں گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔