Jan ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • ترکی: استنبول میں چھے گاڑیاں نذر آتش

ترکی کے شہر استنبول میں نامعلوم افراد نے چھے موٹر گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ نامعلوم افراد نے اتوار کو استنبول کے سیاحتی اور تجارتی مرکز بی اوغلو میں لوگوں کی چھے گاڑیوں کو آگ لگا دی- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی- ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ترکی کے بعض ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ کردوں کی تنظیم پی کے کے کے افراد نے یہ اقدام کیا ہے- ترکی کی پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں-

پچھلے برسوں کے دوران بھی جب فوج اور پی کے کے کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی تھی تو استنبول میں سیکڑوں موٹر گاڑیوں کو نامعلوم افراد نے مشتبہ طریقے سے آلگ لگا دی تھی-

واضح رہے کہ ترکی کے مشرق اور جنوب میں کرد آبادی والے علاقوں میں فوج اور پی کے کے، کے درمیان پچھلے سات مہینے سے خونریز لڑائی جاری ہے- ترکی کے سیکورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں دونوں جانب سے بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے ہیں-

ٹیگس