Feb ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • بغداد میں بم دھماکا ، دو عراقی شہری جاں بحق اور چھے دیگر زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے-

عراقی وزارت داخلہ نے پیر کو اعلان کیا کہ بغداد کے علاقے حی الامین کے بازار میں ایک بم دھماکے میں دو عراقی شہری جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہوگئے - ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-

عراق سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ فوج اورعوامی رضاکار فورس نے فلوجہ میں دہشت گردوں کا محاصرہ مزید تنگ کر دیا ہے- اطلاعات ہیں کہ فلوجہ کی جانب عراقی فوج کی پیشقدمی کے ساتھ ہی بہت سے دہشت گرد عناصر جن میں ان کے بعض سرغنے بھی شامل ہیں اس شہر سے فرار کر گئے ہیں -

عراق سے شائع ہونے والے روزنامہ الصباح نے لکھا ہے کہ فلوجہ میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ ہو جانے کے بعد داعش کے دہشت گردوں کا حوصلہ بری طرح پست ہو گیا ہے - دوسری طرف داعش کے عناصر نے فلوجہ کے باشندوں کا محاصرہ کرکے انہیں یرغمال بنا لیا ہے - فلوجہ سے ملنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ تقریبا چالیس ہزار شہری داعش کے محاصر میں انتہائی افسوسناک حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں -

ٹیگس