بحرین: عوام کی انقلابی تحریک کی پانچویں سالگرہ
آل خلیفہ حکومت نے بحرینی عوام کی انقلابی تحریک کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر شہریوں کی گرفتاریوں اور ان کو کچلنے کے عمل میں تیزی پیدا کر دی ہے۔
آج چودہ فروری ہے اور بحرینی عوام نے چودہ فروری سنہ دو ہزار گیارہ کو آل خلیفہ کی ظالم اور ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف انقلابی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ یہ انقلابی تحریک پانچ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود جاری و ساری ہے۔
دریں اثنا آل خلیفہ حکومت، آل سعود کی مدد کے ساتھ بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو سختی کے ساتھ کچلتی اور مخالفین کو گرفتار اور ان پر تشدد کرتی ہے تاکہ انقلابی تحریک ختم ہو جائے۔
آل خلیفہ حکومت بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو اپنے تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ اس حکومت نے بحرینی عوام کی انقلابی تحریک کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر یمنی شہریوں کے خلاف اپنے تشدد میں شدت پیدا کر دی ہے۔
واضح ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے اپنے چار ہزار سے زیادہ مخالفین کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔