Feb ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی کیمپ پر حملہ کر کے کم سے کم اٹھائیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے جنوب میں فلسطینیوں کے کیمپ الامعری پر حملہ کر کے اٹھائیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجی، مذکورہ کیمپ پر حملہ اور فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔

رام اللہ سے ہی ایک خبریہ بھی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے الفتح تنظیم کے ایک سینئر رہنما کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے الفتح تنظیم کے رہنما جمال ابواللیل کے گھر پر دھاوا بول کر انہیں گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے اتوار کو غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پانچ فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔

گذشتہ اکتوبر میں تحریک انتفاضہ قدس آغاز سے اب تک صیہونی فوجی، ایک سو اسّی سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر چکے ہیں۔

ٹیگس