Feb ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • شام کے شہر حلب سے دہشت گردوں کا فرار

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔

شام سے ملنے والی تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حلب کے شمال میں فوج اور عوامی رضاکار دستوں سے شکست کے بعد دہشت گردوں اپنے اڈے اور مورچے چھوڑکے راہ فرار اختیار کی ہے ۔

مشرق نیوز نے بتایا ہے کہ حلب کے شمال میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں سے سکشت کھانے کے بعد تکفیری دہشت گرد اپنے اڈے اور مورچے چھوڑ کے مارع اور اعزاز کی طرف بھاگ گئے جو حلب کے شمال میں ان کے آخری ٹھکانے ہیں۔

فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے اس آپریشن میں احرص، مسقان، اور الجہاد نامی علاقے تکفیر دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے۔

شام کی فوج نے اسی طرح عوامی رضاکار دستوں کے تعاون سے لاذقیہ کے شمالی نواحی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن انجام دیا۔

اس آپریشن میں کئی اہم علاقے شامی افواج کے کنٹرول میں آگئے ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے اس مشترکہ آپریشن میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیگس