Feb ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • شام: فوج نے مزید علاقوں کو آزاد کرالیا

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

شامی فوج نے حلب کے شمالی مضافات میں تل رفعت اور مارع شہروں کے درمیان واقع علاقے شیخ عیسی کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-

شامی فوج نے دوسری جانب لاذقیہ میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے الغزالہ پہاڑیوں اور کئی دیہاتوں کو آزاد کرالیاہے-

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے -

شام کی فضائیہ کے بمبار طیاروں نے بھی حلب کے مضافاتی علاقوں جب غبشہ ، تل علم اور دیر قاق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے کم سے کم ستر تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-

ان حملوں میں کم سے کم ساٹھ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں -

خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ شامی فضائیہ کےجنگی طیاروں نےدہشت گردوں کی دوگاڑیوں کو تباہ کردیا -

دوسری جانب شام کے لڑاکا طیاروں نے ادلب میں تکفیری دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کرکےدس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا -

دریں اثنا شامی فوج نے دہشت گردوں کا ایک ٹرک پکڑ لیا جو سیکڑوں بم اور گرینیڈ لے کرمشرقی درعا سے مغربی درعا کی جانب جارہا تھا -

ادھر العہد ویب سائٹ نے بھی لکھا ہے کہ شامی فوج نے شمالی درعا میں دہشت گردوں کا ایک ٹینک تباہ کردیا جس میں سوار سبھی دہشت گرد ہلا ک ہوگئے -

ٹیگس