مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملہ
انتہا پسند صیہونیوں کے ایک بڑے ہجوم نے صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔
قدس نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ ستر انتہا پسند صہیونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے بدھ کو ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے -
اس دوران صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے اطراف میں تعینات ہوکر فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روک دیا -
گذشتہ اکتوبر کے مہینے میں تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے اطراف میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان مسلسل جھڑپیں ہورہی ہیں -
علاوہ ازیں فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-
مسجد الاقصی پر صیہونی انتہاپسندوں کے حملوں اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے واقعات کے بعد گذشتہ برس اکتوبرکے مہینے سے فلسطینیوں نے تحریک انتفاضہ قدس کا آغاز کر رکھا ہے -
اس عرصے میں صیہونی فوجیوں نے ایک سو اسّی سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا ہے –