Feb ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری میں پندرہ عام شہری جاں بحق

شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری میں پندرہ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شام کے حالات پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے، جس کا دفتر لندن میں ہے، اپنے بیان میں کہاہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے حسکہ میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری میں پندرہ عام شہریوں جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں -

امریکا نے داعش مخالف نام نہاد اتحاد تشکیل دے رکھا ہے اور داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانےاس نے شام میں بارہا عام شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے -

بتایا جاتاہے کہ امریکا نے یہ تازہ حملہ حسکہ صوبے کے چار دیہاتوں پر کیا ہے جو پوری طرح رہائشی علاقے ہیں -

خبروں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکا کے اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے -

امریکی طیاروں نے دو روز قبل بھی داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانےحلب اور ادلب میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اسپتالوں پر حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں پچاس ہزار افراد علاج کی سہولتوں سے محروم ہوگئے ہیں -

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے اپنے اسپتالوں پر ان حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے -

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانے امریکا شام کے باشندوں اور شہری تنصیبات کو ایک ایسے وقت نشانہ بنا رہا ہے جب وہ داعش اور دیگر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کے فضائی حملوں کی سخت مخالفت کر رہا ہے -

ٹیگس