آل خلیفہ کی جانب سے بحرینی عوام کی سرکوبی کا سلسلہ جاری
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ایک اور سیاسی کارکن کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بحرین سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی ایک عدالت نے حکومت مخالف ایک سیاسی کارکن حجی احمد کو یمن کی جنگ میں شرکت کرنےوالے بحرینی فوجیوں کی توہین کرنے کےالزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے-
بحرینی حکام کا کہناہے کہ حجی احمد نے ٹویٹر پیج پر ان بحرینی فوجیوں کی توہین کی ہے جو یمن کی جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دے رہے ہیں -
حجی احمد کو گزشتہ برس ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا -
بحرینی حکومت نے پچھلے چند مہینوں کے دوران بحرین کے معروف سیاسی رہنما فاضل عباس سمیت کئی سیاسی کارکنوں کو گرفتارکیا ہے -
بحرینی حکومت نے فاضل عباس کو بھی پانچ سال قید کی سزاسنائی ہے -
بحرین میں سیاسی کارکنوں کی سرکوبی اور گرفتاریوں پر انسانی حقوق کی تنظمیوں نے شدید ردعمل ظاہرکیا ہے -
انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بحرینی حکومت ان حکومتوں میں شامل ہے جو انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرتی ہیں -