Feb ۱۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • بحرینی عوام کے مظاہرے

بحرینی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ حکومت کی برطرفی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

منامہ پوسٹ نیوزویب سائٹ نے خبردی ہے کہ بحرینی عوام نے جمعرات کو ملک کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر نکل کر آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف شدید مظاہرے کئے -

یہ مظاہرے کرانہ، ابوصبیع، الشاخورہ اور عالی میں کئے گئے -

واضح رہے کہ چودہ فروری دوہزار گیارہ کو بحرینی عوام کی انقلابی تحریک کے آغاز کے بعد پہلی جمعرات کو بحرینی حکومت کے کارندوں نے منامہ کے اللولو اسکوائر پر دھرنے پربیٹھے لوگوں پر اندھا فائرنگ کرکے دسیوں مظاہرین کو خاک و خون میں غلطاں کردیا تھا -

اس کے بعدسے ہرسال بحرینی عوام چودہ فروری کے بعد پہلی جمعرات کو آل خلیفہ حکومت کی اس وحشیانہ کارروائی کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں -

آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے دوہزار گیارہ میں چودہ فروری کے بعد پہلی جمعرات کو اپنی اس وحشیانہ کارروائی کے دوران طرح طرح کے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا - بحرین میں انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے کارکنوں نے بھی جمعرات کو ہونےوالے مظاہروں میں شرکت کی -

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بحرین کاقومی پرچم اور سیاسی رہنماؤں کی تصویریں اٹھائے اس عزم کا اعلان کررہے تھے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے وہ اپنی پرامن تحریک جاری رکھیں گے -

بحرینی عوام ملک میں جمہوریت اور آزادی کے حق میں یہ تحریک چلارہے ہیں جس کے دوران اب تک سیکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں -

ٹیگس