یمن میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش ہے: محمد علی حوثی
Feb ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ملک میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی حوثی نے کہا کہ جارح دشمن نے یمن میں اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو وسعت دی ہے تاکہ اس ملک میں اپنے جرائم کی تکمیل کر سکے۔
محمد علی حوثی نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں نے شبوہ اور عدن سمیت جنوبی صوبوں میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک بنا دی ہے۔ انھوں نے یمنی عوام سے اپیل کی کہ وہ دشمنوں کے جارحانہ اور مجرمانہ منصوبوں کے سامنے ڈٹ جائیں۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ القاعدہ نے یمن کے جنوبی علاقوں میں اس ملک کے قدرتی ذخائر کو لوٹ کر اور منشیات کی اسمگلنک کے ذریعے خلیج عدن کے ساحلوں کو بدامنی سے دوچار کر دیا ہے۔