انصار اللہ: صوبہ حضرموت میں جھڑپیں ، دو غاصبانہ قبضہ رکھنے والے فریقوں کے درمیان ہو رہی ہيں
یمن کی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ صوبہ حضرموت میں ہونے والی جھڑپیں دو ایسے قابض گروہوں کے باہمی جنگ کا نتیجہ ہے جن میں سے کسی کو بھی یمن میں موجودگی کا حق نہیں ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سینئر رہنما نصرالدین عامر نے کہا کہ صنعا نے شروع سے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ حضرموت اور بعض دیگر صوبوں اور عدن ، المھرہ اور سقطری جیسے بعض علاقوں کی صورت حال مقبوضہ ہے
انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان علاقوں پر دوہزار پندرہ سے قبضہ ہے کہا کہ صنعا نے ہمیشہ ہی ان صوبوں اور علاقوں کو آزاد کرانے اور انھیں یمن کی حاکمیت میں لانے کی بات کی ہے
تحریک انصاراللہ کے رہنما نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حالیہ واقعہ ، دوقابضوں کے درمیان جھڑپ ہے کہا کہ صنعا کا خیال ہے کہ یہ ایک غاصبانہ قبضہ ہے اور اسے ختم ہونا چاہئے اور یہ ایک فطری امر ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
صوبہ حضرموت، اپنے وسیع جغرافیائی محل وقوع، تیل کے ذخائر اور حساس بنیادی ڈھانچے کے باعث حالیہ برسوں میں زیادہ سے زیادہ اپنا اثر و نفوذ بڑھانے کے لئے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور علاقائی کیرکٹرس کے درمیان مقابلہ آرائی کا میدان بن گیا ہے