Mar ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کی ایگزیکیٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین
    حزب اللہ لبنان کی ایگزیکیٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکیٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے حزب اللہ کے خلاف علاقائی یلغار پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق ہاشم صفی الدین نے بدھ کے روز حزب اللہ کے شہید کمانڈر علی فیاض کے جلوس جنازہ میں تقریر کرتے ہوئے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے بارے میں کہا کہ حزب اللہ بدستور صیہونیوں کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھی جاتی ہے اور جو بھی اس کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے اس کو اپنے اندازوں اور خیالات پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جس نے بھی حزب اللہ پر یلغار کر کے اس کو دہشت گرد قرار دیا درحقیقت وہ خود قابل مذمت ہے اور اس نے اپنے مقاصد کو عیاں کر دیا ہے اور اسی طرح وہ خود کو بدنام اور رسوا کرے گا۔

واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل اور عرب لیگ کے وزرائے داخلہ نے بدھ کے روز حزب اللہ لبنان کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ٹیگس