حزب اللہ کے خلاف خلیج فارس تعاون کونسل کے اقدام پر شام کا ردعمل
Mar ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
-
حزب اللہ کے خلاف خلیج فارس تعاون کونسل کے اقدام پر شام کا ردعمل
شام نے حزب اللہ لبنان کے خلاف خلیج فارس تعاون کونسل کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
شام کی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے حزب اللہ لبنان کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام علاقے کی تبدیلیوں میں سعودی عرب کی بےچارگی کو ظاہر کرتا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ سے وابستہ ایک ذریعے نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف روشن حققیت کو تبدیل نہیں کرے گا بلکہ اس نے فلسطین، مزاحمت اور شام کے خلاف خلیج فارس تعاون کونسل کی بہت سے سازشوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔