Mar ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان کی فوج نے ملک کے شمالی علاقوں میں طالبان کے ساتھ کئی ہفتے کی سنگین لڑائی کے بعد دند غوری علاقے کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
    افغانستان کی فوج نے ملک کے شمالی علاقوں میں طالبان کے ساتھ کئی ہفتے کی سنگین لڑائی کے بعد دند غوری علاقے کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

افغانستان کی فوج نے صوبہ بغلان کے علاقے دند غوری کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بغلان کے گورنر عبدالستار بارز نے کہا ہے کہ افغانستان کی فوج نے ملک کے شمالی علاقوں میں طالبان کے ساتھ کئی ہفتے کی سنگین لڑائی کے بعد دند غوری علاقے کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

گزشتہ دو ماہ سے پل خمری، دند غوری، مرکزی بغلان اور دند شہاب سمیت افغانستان کے شمال میں صوبہ بغلان کے مختلف علاقوں میں افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ان جھڑپوں میں اب تک دونوں فریقوں کے بہت سے افراد مارے گئے ہیں۔

ٹیگس