Mar ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • عراق میں اصلاحات کے نئے دور کا آغاز: العبادی

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنے ملک میں اصلاحات اور کامیابیوں کے نئے دور کے آغاز کی خبر دی ہے۔

سومریہ نیوز کے مطابق حیدرالعبادی نے جمعرات کے روز عراق کے صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں کی آزادی کے سلسلے میں ہونے والی قومی یکجہتی نشست میں کہا کہ عراقی عوام کو حکومتی ڈھانچے کی وجہ سے، جو ایک گروہ کے مفاد میں رہا ہے، دہشت گردی اور بدعنوانی کی بنا پر مشکلات کا سامنا ہے۔اس نشست میں عراق کی قبائلی اور مذہبی شخصیات اور مختلف علاقوں کے حکام شریک تھے۔

حیدرالعبادی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اب عراق کے سامنے اصلاحات اور کامیابیوں کا نیا دور ہے کہا کہ عراقی عوام داعش کے تکفیری دہشت گردوں کو شکست دیں گے اور اپنے ملک کے تمام علاقوں کو آزاد کراکے رہیں گے۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراق کا حکومتی ڈھانچہ ملک کے مفاد میں نہیں بلکہ ایک خاص گروہ کے مفاد میں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کو بعض علاقوں سے داعش کے تکفیری دہشت گردوں کو باہر نکالنے کے لئے حکومت کی کوششوں کی وجہ سے سیکورٹی کے حساس حالات کا سامنا ہے۔

ٹیگس