Mar ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ،1 فلسطینی خاتون شہید

غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے مطابق صیہونی فوجیوں نے امانی حسنی جواد سباتین نامی ایک چونتس سالہ خاتون کومغربی کنارے میں واقع صیہونی بستی گوش عتصیون کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

صیہونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی خاتون نے صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کے جواب میں ایک صیہونی فوجی کو اپنی کار تلے روند کر زخمی کردیا تھا۔ جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کردی۔

مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے مسلسل حملے اور بے حرمتی کے خلاف فلسطینیوں نے گذشتہ سال اکتوبر سے صیہونیت مخالف تحریک شروع کر رکھی ہے جسے تحریک انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک سو نوے سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس