Mar ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • تیونس کے صدر قائد باجی السبسی
    تیونس کے صدر قائد باجی السبسی

تیونس کے صدر نے حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دینے پر مبنی خلیج فارس تعاون کونسل کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

لبنان کی المنار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے صدر قائد باجی السبسی نے حزب اللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست مین شامل کرنے پر مبنی خلیج فارس تعاون کونسل کے حالیہ اقدام کی مذمت کی۔

قائد باجی السبسی نے خلیج فارس تعاون کونسل سے کہا کہ وہ حزب اللہ مخالف اپنے موقف سے دستبردار ہو جائے۔ تیونس کے صدر نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ خلیج فارس تعاون کونسل کا اقدام حزب اللہ سے متعلق تیونس کا موقف نہیں ہے، اس امید کا اظہار کیا کہ تیونس مستقبل میں خلیج فارس تعاون کونسل کے ارکان کی جانب سے شام اور عراق میں تکفیری دہشت گردی کا مقابلہ کئے جانے کا مشاہدہ کرے گا۔

اس سے قبل تیونس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے پر مبنی خلیج فارس تعاون کونسل کے اقدام کی مذمت کی تھی۔

ٹیگس