یمن میں بلیک واٹر کی جگہ ڈائن گروپ نے لے لی
یمن میں امریکا کی بدنام زمانہ سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر کی جگہ ڈائن گروپ نے لے لی ہے
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی سیکورٹی کمپنی ڈائن گروپ کے فوجیوں کا پہلا گروپ عدن پہنچ چکا ہے جہاں اس نے بلیک واٹر کی جگہ لے لی ہے -
یمن کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن میں جنگ کی خاطر ڈائن گروپ کے فوجیوں کی تعیناتی کے لئے اس امریکی کمپنی کے ساتھ تین ارب ڈالر کا ایک معاہدہ کیا ہے- اس یمنی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کا ایک گروپ جو بحریہ کے خصوصی دستے پر مشتمل ہے عدن کے جنوب مغرب میں واقع راس عمران بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے
اس سے پہلے بھی بعض خبری ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ گذشتہ برس دسمبر میں متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد یمن سے نکل گئی تھی اور ان کی جگہ بلیک واٹرکے فوجی ا ہلکاروں نے لے لی تھی-
واضح رہے کہ بلیک واٹر امریکا کی پرائیویٹ فوجی اور سیکورٹی کمپنی ہے جس نے فروری دوہزارنو میں اپنا نام بدل کر ایکس ای رکھ لیا تھا - امریکا کی اس بدنام زمانہ کمپنی نے افغانستان اور عراق میں بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا ہے - اور سی آئی اے کے لئے خفیہ سرگرمیاں بھی انجام دی ہیں -