Mar ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • تیونس کے جنوب مشرقی شہر بنقردان میں زوردار دھماکہ، پورا علاقہ لرز اٹھا

تیونس کے جنوب مشرقی شہر بنقردان میں زوردار دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

بنقردان شہر میں دھماکے کے بعد مسلح جھڑپیں ایک بار پھر شروع ہو گئی ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ پیر کو اسی شہر میں مسلح دہشت گردوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان ہونےوالی لڑائی میں ترپن افراد مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر دہشت گرد تھے۔

تیونس کے سرحدی شہر بنقردان میں یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب پیر کو مسلح دہشت گردوں نے تیونس کی فوج اور پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ بنقردان شہر تیونس اور لیبیا کی سرحد پر واقع ہے۔

تیونس کے حکام نے اس لڑائی کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ تیونس کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ لڑائی کے بعد باقی بچے دہشت گرد لیبیا کی جانب فرار کر گئے-

تیونس کے پڑوس میں واقع لیبیا میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ٹیگس